ایم پی اے امتحان میں نقل کرتے پکڑا گیا

 ایم پی اے امتحان میں نقل کرتے پکڑا گیا
سورس: File photo

دیر ،پی ٹی آئی کے ممبرصوبائی اسمبلی امتحان میں نقل کرتے پکڑے گئے ۔ لوئر دیر کے حلقہ پی کے 17 سے پاکستان تحریک انصاف کے ممبر صوبائی اسمبلی اور ضلعی ترقیاتی کمیٹی کے چیئرمین ملک لیاقت علی بی اے کا امتحان دے رہے تھے ۔ 

مالاکنڈ یونیورسٹی کے ترجمان کے مطابق ایم پی اے لیاقت علی پچھلے ماہ بی اے کے امتحان میں مطالعہ پاکستان کے پرچے میں نقل کرتے پکڑے گئے ۔امتحان کے نگران نے ان پر یوایف ایم کیس بنایا تھا اور ان کا نتٰیجہ بھی روک لیا گیا تھا ۔نقل کے جرم میں یونیورسٹی کیمپس نے ایم پی اے ملک لیاقت علی کو 17 دسمبر کو طلب کرلیا ہے ۔ 

حکام کا کہنا ہے کہ ایم پی اے ہو یا کوئی اور نقل کرنے کے معاملے میں کسی سے بھی رعائت نہیں دے جائے گی ۔