پی ڈی ایم نے بیرون ملک سے فنڈنگ لی ،شیریں مزاری

پی ڈی ایم نے بیرون ملک سے فنڈنگ لی ،شیریں مزاری
سورس: File photo

اسلام آباد،انسانی حقوق کی وفاقی وزیر ڈاکٹر شیریں مزاری  نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کو بیرون ملک سے فنڈنگ جاری ہے ۔ نجی چینل سے انٹرویو میں انہوں ںے کہا کہ حکومت کے پاس ایسی اطلاعات ہیں کہ پی ڈی ایم میں شامل گیارہ جماعتوں کو باہر سے فنڈنگ کی جارہی ہے ۔

شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ ایسی اطلاعات کے ثبوت ملے تو پھر حکومت کی ذمہ داری بن جائے گی کہ وہ پاکستان کے مخالفین کی طرف سے پیسہ وصول کرنے والی  پی ڈی ایم میں شامل  جماعتوں کے خلاف کارروائی کرے ۔ 

انٹرویو میں اپوزیشن اراکین اسمبلی کے استعفوں کے سوال کے جواب میں شیریں مزاری نے کہا کہ اپوزیشن اراکین کی طرف سے استعفے کی باتیں محض ڈرامہ ہیں اگر وہ استعفے دینے میں سنجیدہ ہوتے تو وہ اپنے استعفے سپیکر کو جمع کرواتے ۔ 

یاد رہے کہ شیریں مزاری کی طرف سے یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب ایک روز قبل پی ڈی ایم کی طرف سے حکومت کی مذاکرات کی پیشکش کو مسترد کردیا گیا ہے ۔ پی ڈی ایم رہنما مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت اس قابل ہی نہیں کہ اس سے مذاکرات کئے جاسکیں ۔