مودی کا گھنائونا چہرہ بے نقاب ،بھارتی میڈیا نے سچ اُگل دیا

The Indian Army forgot the lesson learned from Kargil
کیپشن: فائل فوٹو

دہلی :بھارتی میڈیانے بالآخر مودی سرکا رکیخلاف مہم کا آغاز کر دیا ،بھارت بچائو مہم شروع کر دی گئی ،پہلی دفعہ بھارتی میڈیا نے بھارتی فوج کیخلاف سچ اُگل دیا ۔

تفصیلات کے مطابق بھارت میں جہاں کسان اتحاد نے پورا بھارت بند کیا ہوا ہے وہیں بھارتی میڈیا نے انڈیا کی ڈوبتی معیشت اور بگڑتے حالات پر مودی سرکار کیخلاف آواز اُٹھانی شروع کر دی ،بھارتی میڈیا کا کہنا تھا مودی کو چاہیے کہ وہ ہندوستانیوں سے حقائق مت چھپائے ،لگتا ہے بھارتی فوج نے کارگل سے حاصل کیا سبق بھلا دیا ہے ،کارگل میں بھارت نے حقائق چھپائے اور من گھڑت کہانیاں عوام کو سنائیں ،انہوں نے کہا بھارتی ملٹری نےحقائق کواپنےزاویےسےدکھاناشروع کررکھاہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے  ڈوکلم کرائس 2017 سےلیکراب تک مودی حکومت حقائق تسلیم کرنےسےانکاری ہے ،من گھڑت خبریں پسندیدہ چینلزکےذریعےلیک کی جاتی ہیں، بھارت نےاس مقصد کیلئےانفارمیشن وارفیئرقائم کیا ہوا ہے ،بھارتی میڈیامود ی کے چہرہ سے نقاب ہٹاتے ہوئے کہا  بھارت ایک بارپھرخطےکےامن کوتباہ کرنےکیلئےسرگرم ہے ، لداخ اوردوکلم میں ہزیمت کےبعدبھارت پراندورنی وبیرونی دباؤ بڑھ رہا ہے ۔

انہوں نے کہا بھارت کسانوں کےاحتجاج،کشمیرمیں مظالم سےنظرہٹانےکی کوشش میں مصروف ہے ،عالمی میڈیاسےتوجہ ہٹانےکیلئےبھارت فالس فلیگ آپریشن کی کوششوں میں ہے ،بھارت اندرونی مسائل سےتوجہ ہٹانےکیلئےکسی ایکشن کی تیاری میں مصروف ہے ،2016 میں بھی بھارت نےناکام سرجیکل سٹرائیکس کادعویٰ کیاتھا،بالکل اسی طرح 2016 میں بھی بھارت نےناکام سرجیکل سٹرائیکس کادعویٰ کیاتھا،مودی اس وقت حقائق تسلیم کرنےسے انکار ی ہے ،بھارت کو ماضی سے سبق سیکھنا چاہیے ،بھارتی میڈیا کا کہنا تھا کہ مودی کو کسی صورت ہندوستانیوں سے حقائق نہیں چھپانے دینگے ۔