سلمان خان کترینہ کیف کے سات پھیروں والے دن بھارت سے چلے گئے

سلمان خان کترینہ کیف کے سات پھیروں والے دن بھارت سے چلے گئے

ممبئی: بھارتی اداکارسلمان خان کترینہ کیف کی شادی میں شرکت نہیں کریں گے  ۔اداکار سلمان ریاض روانہ ہوگئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق بالی وڈ سٹار سلمان خان "دبنگ شو " میں پرفارم کرنے کے لئے سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں ۔ سلمان خان کو ائرپورٹ سے روانہ ہوتے ہوئے دیکھ کر ایک بھارتی صحافی نے ان کی ویڈیو بنائی اور سوشل میڈیا پر شیئر کردیا ۔

https://www.instagram.com/reel/CXPiwPjKRcT/?utm_source=ig_web_copy_link

یاد رہے کہ بالی وڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف کی آج شادی ہے اور وہ اپنی نئی زندگی شروع کررہی ہیں ۔ قیاس تھا کہ سلمان خان عین وقت پر بھی ان کی شادی میں شرکت کے لئے راجستھان پہنچ سکتے ہیں لیکن ایسا نہیں ہوا اور سلمان خان آج سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں جہاں وہ دبنگ شو میں پرفارم کریں گے ۔