حکومت نے بجلی فی یونٹ 4 روپے 74 پیسے مہنگی کردی

حکومت نے بجلی فی یونٹ 4 روپے 74 پیسے مہنگی کردی
سورس: file

اسلام آباد : تحریک انصاف کی حکومت کی طرف سے عوام پر مہنگائی کا بوجھ ڈالنے کا سلسلہ جاری ہے۔ پٹرول ، گیس کے بعد بجلی کی قیمتیں بھی ایک مرتبہ پھر بڑھا دی گئی ہیں۔

نیو نیوز کے مطابق حکومت نے فی یونٹ بجلی 4 روپے 74 پیسے منہگی کی ہے۔، نیپرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی اکتوبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت منہگی کی گئی ہے ۔صارفین سے اضافہ دسمبر کے بجلی بلوں میں وصول کیاجائے۔اطلاق لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔