ملتان ,پاکستان اورانگلینڈ کے درمیان آج دوسرا ٹیسٹ میچ کھیلا جائے گا

ملتان ,پاکستان اورانگلینڈ کے درمیان آج دوسرا ٹیسٹ میچ کھیلا جائے گا

ملتان :پاکستان اور انگلینڈ کے مابین جاری ٹیسٹ سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے پاکستان اورانگلینڈ کی ٹیمیں آج ملتان میں اتریں گی۔

  ملتان کرکٹ اسٹیڈیم 16 سال بعد ٹیسٹ میچ کی میزبانی کرے گا۔ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ ملتان کی وکٹ اسپنرزکےلیےسازگارلگ رہی ہے،ہمارے پاس جتنے فاسٹ بولر ہیں ان پر فوکس کریں گے، پچ خشک ہے،اسپن اور ریسور سوئنگ ہوگی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )کا کہنا تھا کہ   مسٹری اسپنر ابرار احمد کو ٹیسٹ کیپ دینے کا  فیصلہ کیا گیا ہے۔

 میچ سے پہلے قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کے بعد نسیم شاہ کندھے کی انجری کاشکار ہوگئے جبکہ ٹاپ آرڈر بیٹر اظہر علی کو بھی آرام دینے پر غور کیا جا رہا ہے جس کے باعث ٹیم پاکستان کیلئے فائنل الیون کا انتخاب ایک امتحان بن  گیا  ہے۔

واضح رہے کہ تین میچزکی سیریزمیں انگلینڈکوایک صفر کی برتری حاصل ہے ۔
 
 
 

مصنف کے بارے میں