ملک بھر میں کورونا کے وار جاری

ملک بھر میں کورونا کے وار جاری

اسلام آباد :گزشتہ  24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں  کورونا  کے 6ہزار 442 ٹیسٹ کئے گئے،  18 مریض رپورٹ ہوئے،مثبت کیسز کی شرح  اعشاریہ 28فیصد رہی،   25مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔

قومی ادارہ صحت کے مطابق گزشتہ 24  گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے  1 اموات رپورٹ ہو ئی، پشاور میں کورونا کے 446ٹیسٹ کئے گئے،   2کیس رپورٹ ہو ئے،  مثبت کیسز کی شرح  اعشاریہ 45 فیصد رہی، کراچی میں 24 گھنٹے  کے دوران کورونا  کے  466ٹیسٹ کئے گئے،  1 کیسز رپورٹ ہوا،   کورونا وائرس کی شرح  اعشاریہ 21فیصد رہی ۔

قومی ادارہ صحت کےاعداد وشمار کے مطابق اسلام آباد میں 24 گھنٹے  کے دواران کورونا کے 315ٹیسٹ کئے گئے ، 2 مریض رپورٹ ہوئے،  مثبت کیسز کی شرح  اعشاریہ 63فیصد رہی ، اسی طرح  لاہور میں کورونا کے 1,073 ٹیسٹ کیے گئے، 7مریض رپورٹ ہوئے،  وائرس کی شرح اعشاریہ 65فیصد رہی ۔