اسلام آباد ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی کی پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے پارٹی فنڈز کی تحقیقات کی درخواست 22 دسمبر کو سماعت کے لیے مقرر

اسلام آباد ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی کی پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے پارٹی فنڈز کی تحقیقات کی درخواست 22 دسمبر کو سماعت کے لیے مقرر

اسلام آباد: ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کی پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے پارٹی فنڈز کی جلد تحقیقات کی درخواست 22 دسمبر کو سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کر دی ۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء فرخ حبیب نے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے پارٹی فنڈز کیی تحقیقات کی درخواست دائر کر رکھی ہے، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے محض تین سالوں کی فنڈز کی سکروٹنی کی جارہی ہے۔

 اکبر ایس بابر کی درخواست پر دوہزار آٹھ سے پی ٹی آئی کو ملنے والے پارٹی فنڈز کی سکروٹنی کی گئی، دیگر سیاسی جماعتوں کے مقابلے میں پی ٹی آئی کے ساتھ امتیازی سلوک کیا گیا،درخواست میں الیکشن کمیشن کو  بھی فریق بنایا گیا  ہے ۔

مصنف کے بارے میں