نیب قوانین میں ترمیم کے بعد جرائم کنٹر ول کرنا انتہائی مشکل ہوچکا ہے،عمران خان

نیب قوانین میں ترمیم کے بعد جرائم کنٹر ول کرنا انتہائی مشکل ہوچکا ہے،عمران خان

لاہور :پاکستان تحریک انصاف  ( پی ٹی آئی)  کے چیئرمین عمران خان  کا کہنا تھا کہ نیب قوانین میں ترمیم کے بعد وائٹ کالر کرائم کو پکڑنا انتہائی مشکل ہوچکا ہے۔

عمران خان  نے کہا نیب قوانین سے پہلے ہی وائٹ کالر کرائم کو گرفت میں لانا مشکل تھا  ترمیم کے بعد وائٹ کالر کرائم کو پکڑنا  اور مشکل ہوگیا ہے  ،ملک میں چوروں کو چوری کرنے کا لائسنس دے دیا گیا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان  کا کہنا تھا  غریب ممالک کا سب سے بڑا مسئلہ زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی  ہے، کرنسی کمزور ہونےسے غریب ممالک میں مہنگائی آتی ہے، اشرافیہ جب کرپشن کرتی ہے تو ملک غریب ہو جاتے ہیں، چین اور دیگر ممالک نے ترقی اس وقت کی  جب وہاں قانون کی حکمرانی لائی گئی۔


ان کا مزید کہنا تھا جب تک ملک میں بڑی کرپشن نہیں رکتی خوشحالی نہیں آسکتی ۔ 

مصنف کے بارے میں