ابرار احمد اور بابر اعظم کی اچھی کارکردگی، ملتان ٹیسٹ کے پہلے دن پاکستان کا کنٹرول

ابرار احمد اور بابر اعظم کی اچھی کارکردگی، ملتان ٹیسٹ کے پہلے دن پاکستان کا کنٹرول
سورس: Twitter

ملتان : ملتان ٹیسٹ کے پہلے دن کا کھیل ختم ہوگیا ہے۔ پاکستان نے انگلینڈ کے 281 رنز کے جواب میں دووکٹوں پر 107 رنز بنا لیے ہیں۔ 

ملتان میں کھیلے جا رہے میچ میں انگلش کپتان بین سٹورک نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پنڈی ٹیسٹ کی طرح ملتان ٹیسٹ میں بھی انگلینڈ نے جارحانہ بیٹنگ کی ۔ انگلینڈ کی جارحانہ بلے باز ابرار احمد کی گھومتی گیندوں کا سامنا نہ کرسکےاور دیکے بعد دیگرے وکٹیں گرتی رہیں۔ 

انگلینڈ کی پوری ٹیم 52 ویں اوورز میں 281 رنز پر پویلین لوٹ گئی ۔ پاکستان کی طرف سے ابرار احمد نے 7 اور زاہد محمود نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ 

281 رنز کے جواب میں پاکستان نے پہلی اننگز شروع کی تو ابتدا میں ہی امام الحق بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے ۔ عبداللہ شفیق بھی 14 رنز پر پویلین لوٹ گئے ۔ کپتان بابر اعظم نے نصف سنچری سکور کی۔ بابر اعظم 61 اور سعود شکیل 32 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔ 

مصنف کے بارے میں