سونے کے سکے دینے والی اے ٹی ایم نصب 

سونے کے سکے دینے والی اے ٹی ایم نصب 
سورس: File

حیدر آباد: بھارت میں سونے کے سکّے دینے والی اے ٹی ایم متعارف کروادی گئی ۔ مشین سے ڈیبٹ کارڈ یا کریڈٹ کارڈ کے ذریعے سونے کے سکے نکالے جاسکتے ہیں۔

برطانوی  خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق بھارتی حیدر آباد میں نصب یہ منفرد اے ٹی ایم باہر سے بالکل دیگر اے ٹی ایم کی طرح لگتی ہے لیکن درحقیقت یہ بھارت کی پہلی’گولڈ اے ٹی ایم’ ہے۔

مشین ’گولڈ سکہ‘ نامی کمپنی کی جانب سے متعارف کروائی گئی ہے ۔ مشین میں 5 کلوگرام تک سونے کے سکے رکھے جا سکتے ہیں اور 0.5 گرام سے 100 گرام تک کے سکے نکالے جا سکتے ہیں۔

صارف کو مشین سے مطلوبہ وزن کے سکّے کا انتخاب کرکے اس کی قیمت کے مساوی رقم مشین میں ڈالنی ہوگی۔

خیال رہے کہ ایک 100 گرام کے سکے کی قیمت تقریباً 7 ہزار ڈالر ہے، اس لحاظ سے دیکھا جائے تو اس مشین کے صارفین کو اپنے اے ٹی ایم کارڈ کا پن کوڈ مخفی رکھنے کے لیے اب مزید محتاظ رویہ اختیار کرنا پڑے گا۔

نائب صدر گولڈ سکہ پرتاب نے کہا کہ جیولری شو رومز میں جانے کے بجائے صارفین براہ راست یہاں آسکتے ہیں اور سکے حاصل کر سکتے ہیں۔

سونے کے صارفین کی تعداد کے لحاظ سے بھارت دنیا کا دوسرا سب سے بڑا ملک ہے جہاں سونے کی کُل طلب کے دو تہائی حصے کا تعلق دیہی علاقوں سے ہوتا ہے۔

مصنف کے بارے میں