پاکستانیوں کیلئے خوشخبری، پٹرول کی قیمت میں 30 روپے تک کمی کا امکان 

پاکستانیوں کیلئے خوشخبری، پٹرول کی قیمت میں 30 روپے تک کمی کا امکان 
سورس: File

اسلام آباد: بین الاقوامی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے باعث قیمتوں میں 30 روپے تک کمی کی جا سکتی ہے۔

نجی ٹی وی نے ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کے حوالے سے بتایا کہ  پیٹرول کی خریداری 76 سے 77 ڈالر فی بیرل کی جا رہی ہے۔

پیٹرول پر لیوی چارجز اس وقت 50 روپے فی لیٹر وصول کیے جا رہے ہیں جبکہ تمام پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس تاحال صفر ہے۔ ملک میں پیٹرول کی قیمت اس وقت 224 روپے 80 پیسے فی لیٹر ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل 15 دسمبر کو ہوگا۔

حکام کے مطابق اوگرا 15 دسمبر تک تیل کی خریداری کی ورکنگ پیٹرولیم ڈویژن کو بجھوائے گا اور اوگرا ورکنگ 15 دسمبر تک تیل کی خریداری پر مشتمل ہوگی، اوگرا ورکنگ پر حتمی فیصلہ وزیر خزانہ اور وزیراعظم کا ہوگا۔ 

مصنف کے بارے میں