برطانوی دارالعوام کی کمیٹی نےیورپی یونین سےعلیحدہ کابل منظورکرلیا

 برطانوی دارالعوام کی کمیٹی نےیورپی یونین سےعلیحدہ کابل منظورکرلیا

لندن:برطانیہ میں بریگزٹ ریفرنڈم کے بعدصورتحال بدل گئی ہے ۔اب جہاں دوسرے ایشیائی ممالک کے افراد کو برطانیہ میں قیام کرنے کے لیے خاصے مشکل قوانین کا سامنا کرنا ہڑے گا وہیں یورپی ممالک کے شہریوں کو بھی اتنے ہی مشکل پیش آئے گی ۔

گزشتہ روز برطانوی دارالعوام کی کمیٹی نےیورپی یونین سےعلیحدہ کابل باقاعدہ طور پر منظورکرلیا۔ وزیراعظم تھریسامےکوبریگزٹ کامکمل اختیارسونپ دیاگیا۔

اس قانون کا بل منظو رہونے کے بعد برطانیہ میں مقیم یورپی شہریوں کوبریگزٹ کےبعدمستقل رہائش نہیں مل سکےگی۔ 

دارالعوام میں بل290کےمقابلےمیں 332 ووٹوں سےمسترد۔ دارلعوام میں منظوری کے بعد  بل کو اب دارالامرامیں ووٹنگ کےلیےپیش کیاجائےگا۔ جس کے بعد یہ بل پورے برطانیہ میں نافذ العمل ہو گا ۔