ایئرانڈیا کا عملہ لندن میں کھانا چور ی کرتا پکڑا گیا

ایئرانڈیا کا عملہ لندن میں کھانا چور ی کرتا پکڑا گیا

لندن: بوفے ٹیبل سے کھانا پیک کر کے لے جانے کی حرکت پر لندن ہوٹل نے ائیر انڈیا کے عملے کی شکایت کردی، شکایت پر ائیر انڈیا نے اپنے عملے کو اس حرکت پر وارننگ جاری کی ہے۔

لندن ہوٹل کی جانب سے ائیر انڈیا کو انتہائی شرمناک نوٹ موصول ہوا،جس میںہوٹل کی جانب سے شکایت کی گئی ہےکہ ائیرا نڈیا کے عملے کے کچھ افراد ناشتے کے موقع پر اپنے ساتھ خالی ڈبے لاتے ہیں اور بوفے ٹیبل سےاس میں کھانا بھر کر لے جاتے ہیں۔

لندن ہوٹل کی مینجمنٹ نے اس حرکت کے خلاف سخت ایکشن لینے پر زور دیا، جس پر انتظامیہ نے اپنے عملے کو وارننگ نوٹ جاری کیا ہے جس میں درج ہے کہ بوفے پیک کر کے لے جانے کیلئے نہیں ہوتا۔