کویت سے سیالکوٹ آنے والی پرواز لاہور اتار لی گئی، مسافر پریشان

کویت سے سیالکوٹ آنے والی پرواز لاہور اتار لی گئی، مسافر پریشان

لاہور: باکمال لوگوں کی لاجواب سروس نے ایک اور کمال کر دیا۔ کویت سے سیالکوٹ آنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 240 سیالکوٹ کی بجائے لاہور اتار لی گئی۔ مسافر صبح 6 بجے سے طیارے میں محصور ہیں۔ مسافروں میں دو مریض بھی شامل ہیں۔

مسافروں نے انتظامیہ پر بد تمیزی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ انھیں نہیں بتایا جا رہا کہ پرواز کو کب سیالکوٹ روانہ کیا جائے گا۔ مسافروں کا عملے کے خلاف شدید احتجاج جاری ہے۔ واضح رہے یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں اس سے پہلے بھی متعدد بار پی آئی اے ایسے کارنامے سر انجام دے چکی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں