مبینہ ٹیکس چوری کا الزام ، ثانیہ مرزا کی ٹیکس ڈیپارٹمنٹ میں طلبی

مبینہ ٹیکس چوری کا الزام ، ثانیہ مرزا کی ٹیکس ڈیپارٹمنٹ میں طلبی

حیدر آباد: پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ اور بھارتی کھلاڑی ثانیہ مرزا کو ٹیکس ڈیپارٹمنٹ نے مبینہ طور پر ٹیکس چوری کے سلسلے میں نوٹس جاری کر دیا ہے۔ نوٹس میں کہا گیا کہ وہ 16 فروری تک ذاتی حثیت میں یا پھر ان کا وکیل حاضر ہو۔


ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ نوٹس میں واضح نہیں کیا گیا کہ انہیں کس کیس میں طلب کیا گیا ہے تاہم صرف اتنا کہا گیا ہے کہ فنانس ایکٹ 1994 کی دفعات کے تحت ان کے خلاف مبینہ طور پر ٹیکس کی عدم ادائیگی اور چوری کے حوالے سے پوچھا جائے گا۔ ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کے ںوٹس میں مزید کہا گیا اگر انہوں نے اس نوٹس کا جواب نہ دیا تو ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہو گی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں