اکشے کمار کی جولی ایل ایل بی2 کل سینما گھروں کی زینت بنے گی!

اکشے کمار کی جولی ایل ایل بی2 کل سینما گھروں کی زینت بنے گی!

ممبئی:سلمان،شاہ رخ اور عامر خان کی کروڑوں کی کمائی کے بعد اب اکشے کمار کی جولی ایل ایل بی 2 کروڑ وں روپے کمانے کو بے تاب ۔اکشے کمار کی فلم جولی ایل ایل بی 2جس کا سب کو بے تابی سے انتظار تھا کل ریلیز ہو رہی ہے۔لیکن مزے کی بات یہ ہے کہ اِس فلم کی ریلیز سے پہلے ہی اس کے بزنس کی پیش گوئیاں کی جارہی ہیں۔کہا یہ جا رہا ہے کہ اکشے کی اس فلم کی پہلےدن کی کمائی 14کروڑ سے تجاوز کر جائے گی ۔

ماہرین کے مطابق ا یسا اس لیے کہا جا رہا ہے کہ فلمی شائقین اب نئی فلم کے انتظار میں ہیں کیونکہ رئیس اور قابل کی ریلیز کے بعد اب تک بڑے بجٹ کی کوئی فلم ریلیز نہیں ہوئی جو شایقین کو سینما گھروں میں کھینچ لائے۔اس فلم کی خاص بات یہ ہے کہ فلم کی شوٹنگ صرف 40دن میں مکمل کی گئی ۔

جولی ایل ایل بی 2بالکل ٹھیک وقت پر ریلیز ہو رہی ہے اب یہ بات کس حد تک درست ثابت ہوتی ہے اس کا فیصلہ آئندہ ہفتے میں ہو ہی جائے گا۔