وفاقی حکومت کے زیراہتمام نیشنل گرین ڈے ،وزیراعظم نے افتتاح کیا

وفاقی حکومت کے زیراہتمام نیشنل گرین ڈے ،وزیراعظم نے افتتاح کیا

اسلام آباد:وفاقی حکومت کے زیراہتمام نیشنل گرین ڈے شروع ہوگیا۔ مرکزی تقریب اسلام آباد میں ہوئی۔ وزیراعظم نوازشریف نے بیس خصوصی بچوں کے ہمراہ شجرکاری مہم کا افتتاح کیا۔حکومتی ترجمان کے مطابق نیشنل گرین ڈے پرچاروں صوبوں اور آزاد کشمیر میں بھی تقریبات کاانعقادکیا گیا۔چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ اور وزیراعظم آزاد کشمیر مہم کا آغاز کیا۔


ملک بھر میں گرین ڈے کی سو سے زائد تقریبات ہونگی۔ ملکی تاریخ میں پہلی بار وفاق اور صوبوں میں شجرکاری مہم کا آغاز ایک وقت میں ہوا۔اس طرح ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ درخت بھی لگائے گئے۔

نیوویب ڈیسک< News Source