ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری لانے کیلئے کوشاں ہیں: وزراعظم

ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری لانے کیلئے کوشاں ہیں: وزراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم نے عالمی کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا آپ کا پاکستان کا دورہ سرمایہ کاری اور تجارت کیلئے نئے مواقع فراہم کرے گا۔ اقتدار سنبھالا تو پاکستان کو توانائی اور معاشی بحران کا سامنا تھا۔ ملک میں اقتصادی حالات بہتر ہو رہے ہیں۔ وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ چیلنج قبول کرتے ہوئے تمام مسائل کو حل کرنے کا عزم کیا ہے۔

آج پاکستان تیزی سے ترقی کے راستے پر گامزن ہے اور پاکستانی معیشت تیزی سے ترقی واستحکام کی جانب بڑھ رہی ہے۔ پاکستان 2030 میں 20 ویں معاشی طاقت ہو گا اور اس وقت خسارہ 8.2 سے کم ہو کر 4.2 تک رہ گیا ہے۔ رواں سال ترقی کی شرح کو 5.5 فیصد تک لیکر گئے۔

انہوں نے اپنے خطاب میں کہا ملک میں غربت میں کمی اور متوسط طبقے کی آمدن میں اضافہ ہو رہا ہے۔ چین کے ساتھ ایک سڑک اور ایک خطے کے ویژن پر کام جاری ہے اور سی پیک سے گوادر چین منسلک ہوں گے۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں