امریکہ مسجد کو آگ لگانے والوں کی نشان دہی پر30 ہزار ڈالرز انعام مقرر

امریکہ مسجد کو آگ لگانے والوں کی نشان دہی پر30 ہزار ڈالرز انعام مقرر

آسٹن: امریکی ریاست ٹیکساس میں مسجد کو آگ لگا دی گئی تھی  اب امریکی حکام نے مسجد میں آگ لگانے والوں کی نشان دہی کرنے والوں کو انعام کا علان کیا گیا ہے جو ان مجرموں کی اطلاع فراہم کرے گا اس کا 30ہزار ڈالر انعام دیا جائے گا ۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہوسٹن میں مسجد کو آگ لگی نہیں بلکہ لگائی گئی تھی اور ملزمان آگ لگانے کے موقع سے فرار ہو گئے تھے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کا تاحال پتہ نہیں چل سکا ہے تاہم شر پسندوں کی تلاش جاری ہے جبکہ تحقیقات کے بعد آتشزدگی میں ملوث ملزمان کی گرفتاری میں مدد کرنے والوں کے لئے 30 ہزار ڈالر کا انعام مقرر کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ وکٹوریا اسلامک سینٹر کو جنوری کے مہینے میں آگ لگائی گئی تھی اور پھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مسلم ممالک کے شہریوں پر پابندیوں کے حکم کے چند گھنٹے بعد ہی ہوسٹن میں مسجد کو آگ لگا کر شہید کر دیا گیا تھا جو تقسیم ہوتے امریکی معاشرے کا واضح ترین رخ ہے۔