اب گھر بیٹھے خلا کی سیر کر سکیں گے، گوگل نے نیا فیچر متعارف کر وانے کا اعلان کر دیا

اب گھر بیٹھے خلا کی سیر کر سکیں گے، گوگل نے نیا فیچر متعارف کر وانے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد:  2000   کی دہائی سے اب تک    گوگل ارتھ کی شہرت برقرار ہے   جس میں ادارے نے مزید جدت پسندی پیدا کرتے ہوئے اسے  زیادہ دلچسپ اور حیرت انگیز بنا دیا ہے۔

 گوگل ارتھ کا اب  VR  ورژن متعارف ہوگا جس کی بدولت  صارفین کو   ایک شہر سے دوسرے شہر  جانے  حتی خلا سے دنیا کا نظارہ  کرنے کے بھی مواقع نصیب ہونگے۔

 اس وقت گوگل ارتھ وی آر کی سہولت سے HTC VIVE کے حامل افراد ہی استفادہ حاصل کر رہے ہیں۔ امید ہے کہ سن 2017 میں  اس نئی ایپلی کیشن  کو دیگر وی آر چشموں کی مدد سے  بھی  استعمال کیا جا سکے گا۔