جلالپور بھٹیاں کے مختلف علاقوں میں تالے توڑ گروپ سرگرم

جلالپور بھٹیاں کے مختلف علاقوں میں تالے توڑ گروپ سرگرم

جلال پور بھٹیاں: رسول پور تارڑ کے بعد ٹاھلی گورائیہ میں تالے توڑ چور ایک بار پھر سر گرم دوکان داروں کا احتجاج انتظامیہ خاموش ہے۔
تفصیلات کے مطابق جلال پور بھٹیاں کے نواحی گاؤں رسول پور تارڑ کے بعد ٹاھلی گورائیہ اڈا سے ایک رات میں چور 12 دوکانوں کے تالے توڑ کر صفایا کر گئے۔

نامعلوم چورمختلف دوکانوں سے کپڑا موبائل فونز لیپ ٹاپ اور دوسرا قیمتی سامان تقریبا 50 لاکھ کا مال اور نقدی لے اڑے۔

دوکان داروں نے ٹاھلی گورائیہ  اڈا پر احتجاج کیا دوکان داروں کا کہنا ہے کہ ایسا پہلی بار نہیں ہوا ہے کبھی کسی علاقہ میں چوری ھو جاتی ھے۔

تو کبھی کسی دوسرے علاقہ میں تالے توڑ کر سامان سامان اور نقدی چوری کر کے لے جاتے ھیں ہمیں تحفظ نہیں مل رہا ہماری اعلی حکام سے اپیل ہے کہ اس گروہ کو گرفتار کیا جائے۔

دوسری طرف پولیس ذرائع کا کہناہے کہ ملزمان کے بارے میں تحقیقات ہو رہی ہیں اور بہت جلد ملزم گرفتار کر لیے جائیں گے ۔