پرویز مشرف پاکستان آنے والے بنیں، سکیورٹی فراہم کر دی جائیگی، عدالت

پرویز مشرف پاکستان آنے والے بنیں، سکیورٹی فراہم کر دی جائیگی، عدالت

اسلام آباد: ججز نظر بندی کیس کی سماعت اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج  سہیل اکرم نے کی۔ پرویز مشرف کے وکیل اختر شاہ نے موقف اختیار کیا کہ سابق صدر کو سکیورٹی خدشات لاحق ہیں اس لئے وہ پاکستان نہیں آ سکتے۔ عدالت انہیں سکیورٹی فراہم کرنے کے احکامات جاری کرے جس پر عدالت نے پرویز مشرف کے وکیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ سابق صدر کے پاکستان آنے کی ٹکٹ کی فوٹو کاپی دکھائیں۔

عدالت وزارت داخلہ کو سکیورٹی فراہم کرنے کا حکم جاری کر دے گی۔ انسداد دہشت گردی کے جج کا مزید کہنا تھا کہ پرویز مشرف پاکستان میں تو آئیں وہ جس جگہ کہیں گے ان کو سکیورٹی فراہم کر دی جائیگی۔ کیس کی مزید سماعت اب 14 فروری کو ہو گی

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں