کراچی: نرسوں کا دھرنا تیسرے روز بھی جاری

کراچی: نرسوں کا دھرنا تیسرے روز بھی جاری

کراچی: کراچی پریس کلب کے باہر سندھ كے سركاری اسپتالوں کی نرسوں کے دھرنے کی وجہ سے صوبے بھر كے اسپتالوں میں مریضوں كو شدید پریشانی كا سامنا ہے جب کہ نرسوں كی عدم موجودگی کے باعث درجنوں آپریشن بھی ملتوی كر دیے گئے ہیں۔ رہنما نرسنگ اسٹاف کا کہنا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رکھا جائے گا۔ مطالبات منظور نا کیے گئے تو سی ایم یا گورنر ہاؤس کی جانب پیش قدمی کریں گے۔

احتجاجی دھرنے میں نرسوں نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے ہیں۔ نرسوں کی جانب سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ دیگر صوبوں كی طرح انہیں بھی ہیلتھ، ڈریس اور ٹیچنگ سمیت دیگر الاؤنس دیے جائیں۔ گزشتہ روز محکمہ صحت کے ایڈیشنل سیکریٹری ایڈمن نے احتجاج کرنے والی نرسوں کے وفد سے ملاقات بھی کی تھی تاہم کوئی خاطرخواہ نتیجہ سامنے نہیں آیا۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں