لاہور ہائیکورٹ نے گلو بٹ کو رہا کرنے کا حکم دے دیا

 لاہور ہائیکورٹ نے گلو بٹ کو رہا کرنے کا حکم دے دیا

لاہور: لاہور ہائیکورٹ میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کے کردار شاہد عزیز عرف گلو بٹ کی سزا کے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی۔ جسٹس طارق عباسی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے گلو بٹ کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعات ختم کر دیں۔ عدالت نے گلو بٹ کو تعزیرات پاکستان کے تحت سزا مکمل ہونے پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

واضح رہے لاہور میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے منہاج القرآن سیکریٹریٹ کے باہر پولیس آپریشن کے دوران گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کرنے کے جرم میں گلوبٹ کو 11 سال تین ماہ قید اور ایک لاکھ 11 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔

یاد رہے سانحہ ماڈل ٹاؤن میں میڈیا کی فوٹیج میں گلو بٹ ڈنڈے سے منہاج سیکریٹریٹ کے باہر کھڑی گاڑیوں کو توڑتے، پولیس اہلکاروں سے مصافحہ کرتے اور نواحی دکانوں کے تالے توڑ کر لوٹ مار کرتے دکھایا گیا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں