روس نے ایران کو ایس 300میزائل فراہم کر دئیے

روس نے ایران کو ایس 300میزائل فراہم کر دئیے

تہران :روسی حکام نے کہا ہے کہ روس کی جانب سے ایران کو ’ایس 300‘ میزائلوں کی فراہمی کا سلسلہ 2016ءمیں مکمل کر لیا گیا ہے۔روسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایران کے لیے روسی سفیر لیفن جاجاریان نے ایک بیان میں کہاکہ روس کی طرف سے ایران کو ’ایس 300‘ میزائلوں کی فراہمی 2016ءمیں مکمل کی جا چکی ہے۔روسی سفیر کا کا کہنا تھا کہ ان کا ملک ایران کو بھاری پانی کے بدلے میں افزودہ شدہ یورینیم فراہم کرے گا۔

یاد رہے ایس 300میزائل روسی ڈیفنس سسٹم جدید ترین ماڈل ہے یہ ٖفضا میں آنے خطروں سے نمٹنے کے لیے  بنایا   گیا ہے،روس نے میزائل سسٹم کی فراہمی کا اعلان ایسے وقت میں کیا ہے جب امریکا ایران پر پابندیا عائد کر  رہا ہے۔