امیتابھ بچن اپنے تعلیمی ادارے کے لیے فنڈ اکٹھے کرنے میں پیش پیش!

امیتابھ بچن اپنے تعلیمی ادارے کے لیے فنڈ اکٹھے کرنے میں پیش پیش!

ممبئی :بالی ووڈ کے شہنشاہ نہ صرف اپنے فلمی کرئیر کو جاری رکھے ہوئے ہیں بلکہ ساتھ ہی اپنی سماجی سرگرمیاں بھی جاری رکھے ہوئے ہیں۔74سالہ اداکار اپنے تعلیمی اداروں تک کو نہیں بھولے اور اُن کے لیے فنڈ ریزنگ کرتے رہتے ہیں۔

یونیورسٹی آف دہلی کے کیرور مال کالج جہاں امیتابھ 1952-1962تک زیرِتعلیم رہے کے لیے امیتابھ نے گذشتہ روز فنڈ ریزنگ تقریب کی میزبانی کی اور اپنے ساتھیوں کو بھی اس کام میں مدد کرنے کو کہا۔تقریب کا مقصد کالج کے تھئیٹر جس کا نام ”فرینک ٹھاکُرداس “ ہے کی دوبارہ تعمیر اور بحالی کے لیے رقم اکٹھی کرنا تھا۔اس حوالے سے بِگ بی نے ٹویٹ بھی کیا تا کہ دوسرے ساتھی بھی اس کام میں حصہ لیں۔