”مشن امپوسیبل 6“ کی عکسبندی کونسے بڑے شہر میں ہو گی، پتا چل گیا

”مشن امپوسیبل 6“ کی عکسبندی کونسے بڑے شہر میں ہو گی، پتا چل گیا

لاس اینجلس : ہالی ووڈ  اداکار  ٹام کروز  فلم ”مشن امپوسیبل 6“ کی عکسبندی کا آغاز موسم گرما میں کروائیں گے۔

فلم کی عکسبندی پیرس میں کی جائے گی۔ فلم کی مصنف و ہدایتکار کرسٹوفر میکوائری ہے جو اس سے قبل بھی مشن امپوسیبل کے سلسلے کی ایک فلم ”روگ نیشن“ کی ہدایات دے چکے ہیں، فلم کی دیگر کاسٹ کا بھی جلد ہی اعلان کیا جائے گا۔

فلم 27 جولائی 2018ءکو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

مصنف کے بارے میں