اس گاڑی کی رفتار جان کر آپ پر سکتہ طاری ہو جائے گا

اس گاڑی کی رفتار جان کر آپ پر سکتہ طاری ہو جائے گا

لندن : ایک ہزار میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی کار بلڈ ہاونڈ کارکو لندن میں نمائش کے لئے پیش کردیا گیا ہے۔

برطانوی ٹیم کا دعویٰ ہے کہ یہ کار 1610 کلومیٹر یا ایک ہزار میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلائی جا سکتی ہے۔اس کار میں تیز رفتاری کے ریکارڈ توڑنے کیلئے جنگی طیارے یورو فائٹر ٹائیفون کا انجن لگایا گیا ہے۔ بلڈ ہاو نڈ کار 1997ءمیں تیز رفتار گاڑی تھرسٹ ایس ایس نامی گاڑی کا ریکارڈ توڑنے کی کوشش کرے گی۔

تھرسٹ ایس ایس سی کی رفتار 1288 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی تھی۔ بلڈ ہاو نڈ کو آئندہ سال پندرہ اکتوبرمیں جنوبی افریقہ میں کیپ ٹاو ن کے ہاکس کین پان ٹریک پر چلایا جائے گا۔

ماہرین کا کہناہے کہ گاڑی کی ریسرچ، ڈیزائن اور تیاری میں آٹھ سال کا عرصہ لگا ہے۔

مصنف کے بارے میں