خوفناک حادثہ قیمتی جانیں لے گیا

کراچی: یونی ورسٹی روڈ پر ٹریفک حادثے میں 4 افراد جاں بحق اور متعددزخمی ہوگئے۔

خوفناک حادثہ قیمتی جانیں لے گیا

کراچی: یونی ورسٹی روڈ پر ٹریفک حادثے میں 4 افراد جاں بحق اور متعددزخمی ہوگئے۔ یونی ورسٹی روڈ پر بیت المکرم مسجد کے سامنے منی بس الٹ گئی۔ حادثے میں 4 مسافر جاں بحق اور متعددزخمی ہوگئے۔واقعے کے بعد علاقے میں بھگدڑمچ گئی۔


امدادی ٹیموں نے جائے حادثے پر پہنچ کر زخمیوں اور میتوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا۔ عینی شاہدین کے مطابق منی بس اوور لوڈ تھی اور مسافربس کے پائیدان تک چڑھے ہوئے تھے۔یونی ورسٹی روڈکی تعمیرنوکے باعث اس ٹریک پردوطرفہ ٹریفک چل رہاتھا۔ حادثے کےبعد ٹریفک کی روانی معطل ہوگئی اور یونی ورسٹی روڈ پر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں.