پاکستان کا جاسوس کبوتر بھارت سے فرار ، پورے ملک میں ہائی الرٹ

 پاکستان کا جاسوس کبوتر بھارت سے فرار ، پورے ملک میں ہائی الرٹ

نئی دہلی: بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ مبینہ طور پر پاکستان کا جاسوس کبوتر پولیس کی قید سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جس کی اطلاع انٹیلی جنس ایجنسیوں کو بھی کردی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستانی جاسوس کبوتر راجستھان پولیس کی نااہلی کی وجہ سے اس وقت قید سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جب ایک کانسٹیبل نے جانچ پڑتال کیلئے اس کا پنجرہ اٹھانے کی کوشش کی ۔ مبینہ طور پر پاکستانی جاسوس کبوتر کو سری گانگانگر ضلع سے 2گھنٹے کی کوشش کے بعد پکڑا گیا تھا۔

پولیس نے انٹیلی جنس ایجنسیوں کو کبوتر کے فرار سے متعلق آگاہ کردیا ہے جس پر پولیس افسران نے الرٹ جاری کردیا ہے۔ بھارتی حکام کا دعویٰ ہے کہ کبوتر واپس پاکستان کی طرف اڑ کرگیا ہے۔ بھارتی حکام نے کبوتر کوحراست میں لینے کے بعد اسے پاکستانی جاسوس قرار دیا تھا جس پر بھارتی حکام کے مطابق ٴٴ5547جانباز خان ٴٴ کا ٹیگ لگا ہوا تھا اور اسکے ساتھ ایک فون نمبر بھی درج تھا۔

اکتوبر 2016میں بھارتی سیکورٹی فورسز نے لائن آف کنٹرول کے قریب سے ایک اور پاکستانی کبوتر کو گرفتار کرنے کا ڈرامہ کیا تھا جس پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کیلئے ایک انتباہی نوٹ لگے ہونے کا دعویٰ کیا گیا تھا۔

مصنف کے بارے میں