ثانیہ مرزا کو ٹیکس کی مد میں لاکھوں روپے کی ادائیگی نہ کرنے پر طلب کر لیا

حیدر آباد دکن: بھارتی حکام نے ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کو ٹیکس کی مد میں لاکھوں روپے کی ادائیگی نہ کرنے پر طلب کرلیا ہے.

ثانیہ مرزا کو ٹیکس کی مد میں لاکھوں روپے کی ادائیگی نہ کرنے پر طلب کر لیا

حیدر آباد دکن: بھارتی حکام نے ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کو ٹیکس کی مد میں لاکھوں روپے کی ادائیگی نہ کرنے پر طلب کرلیا ہے.

بھارتی میڈیا کے مطابق حیدر آباد دکن کے کمشنر آف سروس ٹیکس آفس کی جانب سے ثانیہ مرزا کو نوٹس جاری کیا گیا ہے جس میں کسی خاص معاملے کی جانب نشاندہی تو نہیں کی گئی لیکن اس کے متن میں کہا گیا ہے کہ اثاثوں اور ٹیکس گوشواروں کی چھان بین سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ آپ نے سروس ٹیکس کی مد میں 20 لاکھ روپے ادا نہیں کئے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ آپ کے پاس اس سلسلے میں مناسب شواہد اور دستاویزات ہوں گے۔ اس لئے 16 فروری کو ان تمام دستاویزات کے ساتھ متعلقہ دفتر میں پیش ہوں۔

نوٹس میں ثانیہ مرزا کو متنبہ کیا گیا ہے کہ اگر آپ نے کسی بھی قانونی عذر کے بغیر اس سمن کو نظر انداز کیا یا آپ حکام کو متعلقہ دستاویزات پیش نہ کرسکیں تو آپ قانون کے مطابق ٹیکس نہ دینے کے الزام میں سزا کی مستحق قرار دی جاسکتی ہیں۔