جعلی پیرنےخاتون کی جان نکال دی

ڈیرہ غازی خان : جہالت نے ایک اور جان لے لی۔ مبینہ جعلی پیر کے تشدد سے خاتون موت کے منہ میں چلی گئی۔سجاد آباد کی رہائشی خاتون کو جن نکالنے کے لیے جعلی پیر کے پاس لایا گیا تھا جہاں سر پر ڈنڈا لگنے کے بعد اُسے شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکیں ۔ڈیرہ غازی خان میں جہالت کی انتہاکردی گئی۔جعلی پیر نے جن نکالنے کے بجائے جان نکال دی۔جعلی پیر نے خاتون کو ڈنڈے مار کر زخمی کردیا۔

جن نکالنے کے چکر میں جعلی پیر نےسجاد آباد کی رہائشی خاتون کی جان نکال دی۔ثریا نامی خاتون کو اس کا شوہرامان اللہ نامی جعلی پیر کے پاس لایا تھا۔جعلی پیر نے ایسے ڈنڈے برسائےکے خاتون کی حالت غیر ہو گئی۔تشویشناک حالت میں متاثرہ خاتون کو ٹیچنگ اسپتال لایا گیاجہاں خاتون جاں بحق ہو گئی۔تھانہ بی ڈویژن پولیس نے مقتولہ کے خاوند کیمدعیت میں مقدمہ درج کر لیااورمفرورجعلی پیر اور اس کے ساتھیوں کی تلاش شروع کردی ہے۔