کراچی لٹریچر فیسٹیول جمعہ سے سجے گا

کراچی: ادب کے دلدادہ افراد کے لیے خوشخبری یہ ہےکہ کراچی لٹریچرفیسٹول جمعہ سے بیچ لگژری میں منعقد ہوگا۔

کراچی لٹریچر فیسٹیول جمعہ سے سجے گا

کراچی: ادب کے دلدادہ افراد کے لیے خوشخبری یہ ہےکہ کراچی لٹریچرفیسٹیول جمعہ سے بیچ لگژری میں منعقد ہوگا۔    جمعہ دس فروری کو پہلا سیشن شام 5 بجے سے پونے نوتک جاری رہےگا۔ گیارہ فروری کو دوسرے سیشن کاآغازصبح نو بجے ہوگا۔ یہ سیشن ساڑھے 8بجے تک جاری رہے گا۔

تیسرا سیشن بارہ فروری کو صبح دس بجے سے رات نو بجے تک جاری رہے گا۔ اس فیسٹیول میں پاکستانی اور بین الاقوامی ادیب اور لکھاری شرکت کررہے ہیں۔فیسٹول میں ہر کسی کو دعوت عام ہے اور اردو ادب کے بڑے ناموں کی شرکت اس ایونٹ کو چار چاند لگادے گی۔