عبد الرزاق ہماری ٹیم کی ''لاڈو'' تھے، شعیب اختر

عبد الرزاق ہماری ٹیم کی ''لاڈو'' تھے، شعیب اختر

راولپنڈی: راولپنڈی ایکسپریس شعیب اخترنے عبد الرزاق کے بارے میں انکشاف کرتے ہوئے کہاکہ عبد الرزاق ہماری ٹیم کی ''لاڈو'' تھے اور شروع شروع میں انتہائی نازک مزاج تھے۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق شعیب اختر کا کہنا تھا کہ عبد الرزاق جب قومی ٹیم میں آئے تھے تو وہ شروع شروع میں بہت نازک مزاج تھے۔انہیں ٹیم میں پیار سے ''لاڈو'' کے نام سے پکارا جاتا تھا۔ایک مرتبہ وہ چھوٹے سے زخم کو لے کر بیٹھ گیا جس پر میں نے اسے کہا کہ ریلیکس کرو بے بی ریلیکس کرو کچھ نہیں ہوتا۔

عبدالرزاق17 سال کی عمر میں  پاکستانی کرکٹ ٹیم میں ایک باؤلر کی حثییت سے آئے جو تھوڑی بہت بیٹنگ  بھی کر لیتا تھا لیکن کچھ عرصہ گزرنے کے بعد عبدالرزاق کا شمار ٹیم کےجارح مزاج بلے بازوں میں ہونا لگا ۔ عبدالرزاق پاکستان کی جانب سے 46 ٹیسٹ میچز،  265 ون ڈے اور 32 ٹوئنٹی 20 میچز کھیل چکے ہیں۔