کے الیکٹرک کیخلاف شکایتوں کے انبار

اسلام آباد : وزارت پانی و بجلی نیپرا پر برس پڑا، خط میں کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کیخلاف 18 ہزار شکایتیں موصول ہوئیں، نیپرا کا جواب ادارے کو کلین چٹ دینے کے مترادف ہے۔

کے الیکٹرک کیخلاف شکایتوں کے انبار

اسلام آباد : وزارت پانی و بجلی نیپرا پر برس پڑا، خط میں کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کیخلاف 18 ہزار شکایتیں موصول ہوئیں، نیپرا کا جواب ادارے کو کلین چٹ دینے کے مترادف ہے۔وزارت پانی و بجلی نے نیپرا کو ایک اور خط لکھ ڈالا، محکمہ کے الیکٹرک سے متعلق نیپرا کے جواب پر پھٹ پڑا۔

وزارت پانی و بجلی کا کہنا ہے کہ نیپرا نے اپنے جواب میں غیر شائستہ زبان استعمال کی، کے الیکٹرک کیخلاف 18 ہزار سے زائد شکایتیں ملیں، نیپرا کی جانب سے جواب کے الیکٹرک کو کلین چٹ دینے کے مترادف ہے۔وزارت پانی و بجلی کا خط میں مزید کہنا ہے کہ نیپرا کا کام بجلی صارفین کے مفادات کا تحفظ کرنا ہے، اداروں کا نہیں۔