معروف بین الاقوامی جریدے نے پاکستانی معیشت میں بہتری کو قابل تحسین قرار دے دیا

معروف بین الاقوامی جریدے نے پاکستانی معیشت میں بہتری کو قابل تحسین قرار دے دیا

معروف بین الاقوامی جریدے نے پاکستانی معیشت میں بہتری کو قابل تحسین قرار دے دیا

لاہور: معروف بین الاقوامی جریدے ” بیرنز “ نے دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کو پاکستان اسٹاک سمیت سری لنکا اور بنگلہ دیش کی اسٹاک مارکیٹوں میں سرمایہ کاری کی تجویز دے دی۔

”بیرنز“ میں شائع ہونیوالی رپورٹ کے مطابق سرمایہ کاروں کو تجویز دی گئی ہے کہ وہ ہندوستان کو بھول جائیں اور تقریباً40 کروڑ کی آبادی پر مشتمل تین ایشیائی ممالک پاکستان، بنگلہ دیش اور سری لنکا میں سرمایہ کاری کو ترجیح دیں۔ ”بیرنز“ میں شائع کی گئی خبر میں واضح کیا گیا ہے کہ پاکستان میں برسرا قتدار حکومت کے آنے کے بعد بہت سی مثبت تبدیلیاں رونما ہوئیں جس نے پاکستان کو جنوبی ایشیا کی مضبوط نیشن بنا دیا۔ پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف نے اپنی حکومت کے دوران افراط زر پر قابو پانے کے ساتھ ساتھ بجٹ خسارے میں کمی اور کرنٹ اکاونٹ خسارہ بھی کم کیا۔ سب سے اہم یہ پاکستان نے دہشت گردی پر بہترین طریقے سے قابو پایا۔ اس کے ساتھ ہی چین کی پاکستان میں 50 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری نے بھی پاکستانی معیشت کو مظبوط بنا دیا۔