پاکستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھتی ہوں اور سب کے لیے یہاں آئی ہوں

پاکستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھتی ہوں اور سب کے لیے یہاں آئی ہوں

 پاکستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھتی ہوں اور سب کے لیے یہاں آئی ہوں

کراچی: ماضی کی سپر ہٹ اداکارہ شبنم نے کہا کہ پاکستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھتی ہوں اور سب کے لیے یہاں آئی ہوں۔

ماضی کی لیجنڈری اداکارہ شبنم لٹریچر فیسٹیول میں شرکت کے لیے ڈھاکا سے کراچی پہنچ گئی ہیں جب کہ ان کا شوہر روبن گھوش  کے انتقال کے بعد پہلا دورہ ہے۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے اداکارہ شبنم کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھتی ہوں اور سب کے لیے یہاں آئی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی فلموں میں کام کی پیش کش ہوئی تو ضرور کام کروں گی اور مجھے  امید ہے کہ پاکستان کی فلم نگری کو نوجوان اداکارصحیح سمت میں آگے لے جائیں گے۔

شوہرروبن گھوش سے متعلق سوال پر اداکارہ جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اورنم آنکھوں کے ساتھ ان کا کہنا تھا کہ شوہر کے بغیر خود کو نامکمل محسوس کرتی ہوں اور قدم قدم پر ان کی یادیں میرے ساتھ ہیں جنہیں بھولنا میرے لیے مشکل ہے۔