پاکستان کی تیسری خاتون میجر جنرل

اسلام آباد : مسز نگار جوہر کو پاکستان آرمی کے بڑے رینک پر ترقی دے دی گئی، وہ میجر جنرل بننے والی تیسری پاکستانی خاتون ہیں۔

پاکستان کی تیسری خاتون میجر جنرل

اسلام آباد : مسز نگار جوہر کو پاکستان آرمی کے بڑے رینک پر ترقی دے دی گئی، وہ میجر جنرل بننے والی تیسری پاکستانی خاتون ہیں۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان آرمی کی تاریخ میں میجر جنرل کے عہدے پر تیسری خاتون کو ترقی دے دی گئی، آرمی میڈیکل کور سے تعلق رکھنے والی بریگیڈیئر مسز نگار جوہر میجر جنرل کے عہدے پر ترقی پانے والی تیسری خاتون افسر ہیں۔

 

ترجمان پاک فوج کے مطابق بریگیڈیئر مسز نگار سی ایم ایچ (کمبائنڈ ملٹری اسپتال) راولپنڈی میں ڈپٹی کمانڈنٹ کی ذمہ داریاں بھی نبھا چکی ہیں۔