خطرناک سڑک کا خطرناک موڑ

اسلام آباد: مارگلہ کے پہاڑوں پر پیر سوہاوہ کو جانے والی خطرناک سڑک پرسفر آسان نہیں تھا لیکن اب مشکل بھی نہیں رہا، مخالف سمت سے آنے والی گاڑی کو آپ موڑ پر بھی دیکھ سکتے ہیں ۔

خطرناک سڑک کا خطرناک موڑ

اسلام آباد: مارگلہ کے پہاڑوں پر پیر سوہاوہ کو جانے والی خطرناک سڑک پرسفر آسان نہیں تھا لیکن اب مشکل بھی نہیں رہا، مخالف سمت سے آنے والی گاڑی کو آپ موڑ پر بھی دیکھ سکتے ہیں ۔مارگلہ ہلز کو جاتی بل کھاتی اونچی نیچی سڑک پر اچانک موڑ مخالف سمت سے آنے والے خطرے سے آگاہ کرتے یہ چم چم کرتے یہ نئے آئینے ڈرائیوروں کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں، نئے اب توخطرناک راستے پربھی ڈرائیونگ آسان ہوگئی۔

شہریوں کا کہنا تھا کہ ان کی وجہ سے گاڑی ادھر سے آئے یا ادھر سے پتہ لگ جاتا ہے جس سے حادثے کے امکانات کم ہو گئے ہیں دوسرا یہ خوبصورت بھی لگتے ہیں۔شہریوں کی حفاظت کے لئے لگائے گئے ان آئینوں کو پہلے بھی شہریوں نے خودہی خراب کیا تھا، شہریوں کا کہنا ہے کہ انہیں گندہ نہیں کرنا چاہئے یہ سوچنا چاہئے کہ یہ ہماری ہی حفاظت کے لئے لگائے گئے ہیں۔

اس خطرناک سڑک پر روڈ مرر تو تبدیل ہو گئے لیکن سائن بورڈ آج بھی وہی پُرانے ہیں، لوگوں کا کہنا ہے کہ نئے آئینوں کے ساتھ اگر پُرانے سائن بورڈ بھی تبدیل کر دئیے جائیں تو سفر کا مزہ دوبالا ہو جائیگا ۔