خزانے سے بھرے 250 سال پرانے برطانوی جہاز کی تلاش شروع

 خزانے سے بھرے 250 سال پرانے برطانوی جہاز کی تلاش شروع

لندن: برطانیہ کا وہ بحری جہاز جس میں ایک ارب برطانوی پاﺅنڈ(ایک کھرب30ارب روپے)کا سونا موجود تھا اور250سال پہلے ڈوب گیا تھا، کو سمندر سے نکالنے کی کوششیں شروع ہوچکی ہیں۔

لارڈ کلائیو نامی یہ جہاز 1763میں جنوبی امریکا کے ساحلوں پر ہسپانوی گولا لگنے سے جنگ کے دوران ڈوب گیا تھا۔ خزانے کے متلاشی ریوبن کولاڈو نے پروگرام بنایا ہے کہ اس جہاز کو سمندر کی تہہ سے نکالا جائے۔

آج سے 254 سال قبل  یہ برطانوی جہاز ہسپانوی کالونی ‘کولونیا ڈی ساکرامانتو’پر قبضہ کرنے کی غرض سے جارہا تھالیکن گولا باری کی وجہ سے ڈوب گیا اور ساتھ اس پر سوار272افراد پر مشتمل جہاز کا عملہ بھی ماراگیا۔

ارجنٹائن سے تعلق رکھنے والے ریوبن کو امید ہے کہ وہ اربوں روپے کایہ سونا اور اس کے ساتھ دیگر نوادرات ڈھونڈ نکالیں گے۔ان کا کہنا ہے کہ اگر برطانیہ کا یہ جہاز نہ ڈوبتا تو آج جنوبی امریکہ میں ہسپانوی زبان کی جگہ انگریزی بولی جارہی ہوتی۔ اگر اس بڑے جنگی جہاز سے دور سے بھی گولے مار دئیے جاتے تو ہسپانوی کالونی والا شہر تباہ ہوجاتا اور یہاں برطانوی حکومت قائم ہوجاتی۔

ریوبن کافی عرصے سے اس جہاز کی تلاش پر روانہ ہونا چاہتے تھے لیکن یوروگوئے کی وزارت خزانہ سے اسے اجازت نہیں مل رہی تھی۔ اگر یہ جہاز مل جاتا ہے تو ریوبن کو جہاز کاآدھا خزانہ دے دیا جائے گا۔ خیال کیا جارہا ہے کہ جہاز کا ملبہ ساحل سمندر سے380گز دور 16فٹ سمندر کی تہہ میں موجود ہے۔اس جہاز کی تلاش کیلئے 80غوطہ خور اپنی خدمت فراہم کریں گے جبکہ اس کی لاگت تقریباًچار ملین برطانوی پاﺅنڈ ہوگی۔

مصنف کے بارے میں