تقریبات کیلئے سنجے دت کا لباس استعمال کرتا ہوں، انیل کپور

ممبئی : بالی ووڈ اداکاروں کی آپس میں دوستی اور محبت کی خبریں ناطرین میں عام رہی ہیں۔ اور اداکار مختلف موقع پر ساتھی اداکار کے ساتھ اپنی مضبوط دوستی کا اظہار کرتے رہے ہیں۔ ایسا ہی کچھ معروف بالی ووڈ اداکار انیل کپور کی جانب سے کیا گیا جب انہوں نے ٓاپنے لباس کے بارے میں بڑی حقیقت دنیا کو بتائی کہ تقریب کیلئے انہوں نے اداکار سنجے دت کا لباس کرائے پر لیا ہے۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق شادی کی تقریب میں شرکت کے دوران اداکار انیل کپور کا کہنا تھا کہ ان کے جسم پر نظر آنے والا لباس ان کا نہیں بلکہ انہوں نے سنجے دت کا لباس رینٹ پر لے کر پہنا ہے۔ ان کے اس بیان کی تصدیق ساتھی اداکار گلشن گروور نے کی اور بتایا کہ یہ سچ ہے کہ انیل کپور نے اس تقریب کیلئے سنجے دت کا لباس پہنا اور وہ اکثر تقریبا کیلئے سنجے دت کا لباس ہی استعمال کرتے ہیں۔