فلم ”جولی ایل ایل بی“ کی پاکستان میں ریلیز مشکوک

فلم ”جولی ایل ایل بی“ کی پاکستان میں ریلیز مشکوک

لاہور : اکشے کمار کی فلم ”جولی ایل ایل بی“ کی پاکستان میں ریلیز مشکوک ہو گئی ہے۔

پنجاب فلم سنسر بورڈ نے کہا ہے کہ 10فروری کو ریلیز ہونے والی فلم ”جولی ایل ایل بی“ کو پنجاب میں ریلیز کئے جانے کا امکان کم ہے تاہم ابھی اس کے بارے میں حتمی فیصلہ ایک دو روز میں جاری کیا جائےگا۔
پنجاب فلم سنسر بورڈ کے ایک رکن نے کہا ہے کہ فلم میں کشمیری مسلمانوں کو منفی انداز میں پیش کیا گیا ہے جس کی وجہ سے اس کی ریلیز کو روکنے کے بارے غور کیا جا رہا ہے۔
سنٹرل بورڈ آف فلم کاموقف ہے کہ فلم کے متعدد مناظر کاٹ کر اسے ریلیز کی اجازت دیدی جائے۔
ڈسٹری بیوٹر کلب نے موقف ظاہر کیا ہے کہ سنٹرل فلم سنسر بورڈ فلم کے کئی اہم مناظر کاٹ کر ریلیز کی اجازت دی ہے جس پر وہ فلم کو ریلیز کرنے پر مخمصے کا شکار ہیں اور جولی ایل ایل بی کے فلمساز سے بات چیت کر رہے ہیں کہ آیا وہ ان سنسر مناظر کے بغیر فلم کی نمائش کیلئے تیار ہیں یا نہیں۔

مصنف کے بارے میں