ٹوکیو میں روبوٹ ورلڈ ایکسپو کا آغاز، ”کوکونا“ نے دل جیت لیا

ٹوکیو میں روبوٹ ورلڈ ایکسپو کا آغاز، ”کوکونا“ نے دل جیت لیا

ٹوکیو : جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں 55ویں سالانہ روبوٹ ورلڈ ایکسپوکا آغاز ہوگیا ہے۔ جہاں نت نئے اور ذہین روبوٹس نمائش کےلئے پیش کئے گئے ہیں۔ ہر سال ہونے والے اس میلے میں دنیا بھر سے لوگ بڑی تعداد میں شرکت کرتے ہیں۔
روبوٹ ورلڈ ایکسپو میں نت نئے طرز کے روبوٹس اور جدید ٹیکنالوجی سے مزین ڈرونز توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ ”ہیومن فائٹنگ“ روبوٹ اور ”کوکونا“ نامی ڈانس کرنے والا روبوٹ خوب داد وصول کر رہا ہے۔
موشن فیگرپروڈکشن کی جانب سے تیار کر دہ یہ روبوٹ معروف جاپانی کارٹون کردار اینائم سے متاثر ہوکر بنایا گیا ہے جو ڈانس کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔اس الیکٹرانک گڑیا کی قیمت عالمی مارکیٹ میں9لاکھ 80ہزار ین ہے۔

مصنف کے بارے میں