ماہرین نے فیس بک صارفین کو خبردار کر دیا!!!

ماہرین نے فیس بک صارفین کو خبردار کر دیا!!!

سان ڈیگو: بین الاقوامی ماہرین نے فیس بک زیادہ استعمال کرنیوالوں کو خبردار کر دیا۔ فیس بک کا بے دریغ استعمال آپ کی صحت کو متاثر کر سکتا ہے۔

یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کے ماہرین نے 52 ہزار ایسے افراد کا تجزیہ کیا جو فیس بک پر بہت زیادہ مصروف رہا کرتے تھے۔ یہ تجربہ 3مرحلوں میں کیا گیا اور اس سے یہ اندازہ ہوا کہ ضرورت بے ضرورت فیس بک کا بے دریغ استعمال اور اپنی پسندیدہ چیزوں کی نمائش کرنے والے افراد کی جسمانی صحت پر بھی منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
دماغی صلاحیتوں کے اعتبار سے انسان کمزور ہوجاتا ہے۔ رپورٹ کی تیاری میں جن افراد کو رضاکار بنایا گیا تھا انکی عمریں48سال سے زیادہ تھیں۔
3مراحل میں کئے جانے والے اس تجربے کے نتیجے سے یہ بھی معلوم ہوا کہ فیس بک پر حد سے زیادہ مصروف رہنے والوں کی جسمانی اور دماغی صلاحیت وقت کے ساتھ باقاعدگی سے متاثر ہوتی ہے۔
اس سے قبل ہونے والی ایک تحقیق میں کہا گیا تھا کہ فیس بک پر زیادہ سرگرم رہنے والے لوگوں کی اکثریت رومان پسند ہوتی ہے بشرطیکہ وہ اپنے قول و فعل میں سنجیدہ ہوں۔

مصنف کے بارے میں