باوقار قوم ہیں،امریکہ سے مضبوط شراکت داری چاہتے ہیں:وفاقی وزیر داخلہ

باوقار قوم ہیں،امریکہ سے مضبوط شراکت داری چاہتے ہیں:وفاقی وزیر داخلہ
کیپشن: ahsan iqbal america statement وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال

اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ موجودہ دور میں امریکہ سے کوئی بھاری امداد نہیں آ رہی ہے ، پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف بے پناہ قربانیاں دیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں امریکہ سے کوئی بھاری امداد نہیں آ رہی ہے ۔

انھوں نے کہا کہ سی پیک گیم چینجر کے طور پر خطے میں سامنے آیا ہے ، امریکی صدر کے بیان کو حکومت اور پوری قوم نے سنجیدگی سے لیا ہے ، پاکستانی قوم کے دل حقارت سے نہیں محبت سے جیتے جا سکتے ہیں۔

احسن اقبال نے کہا کہ امریکی عہدیدار کو دورہ اسلام آباد پر بتا دیا تھا کہ ہم باوقار قوم ہیں ، افغانستان میں امن کے لیے امریکہ کو پاکستان کا تعاون درکار ہوگا۔

پاکستان نے ہزاروں جانوں کی قربانیوں سے ملک میں دہشتگردی کا خاتمہ کیا ، سی پیک سے روزگار کے مواقعوں میں اضافہ ہوگا ، ہم امریکہ سے ایک مضبوط شراکت داری چاہتے ہیں ۔