ظالم بھارتی ٹیچر کے ایک تھپڑ نے معصوم طالب علم کی جان لے لی

ظالم بھارتی ٹیچر کے ایک تھپڑ نے معصوم طالب علم کی جان لے لی

"تازہ ترین "

اترپردیش:بھارتی ریاست اترپردیش میں ایک 11 سالہ طالبہ سکول ٹیچر کا ایک ہی تھپڑ کھانے کے بعد ہلاک ہو گئی۔


بھارتی اخبار کے مطابق پولیس نے بتایا کہ بلیا میں واقع ایک پرائیویٹ سکول میں زیر تعلیم 11 سالہ طالبہ کو سکول ٹیچر نے ایک تھپڑ رسید کیا جس کے بعد وہ بے ہوش ہو گئی۔ بے ہوشی کی حالت میں بچی کو ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ دم توڑ گئی۔

سکول ٹیچر رجنی اوپادھے کے خلاف مجرمانہ قتل کی دفعات شامل کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ہلاک ہونے والی طالبہ کے اہل خانہ نے الزام عائد کیا کہ بچی کو اس کے سکول ٹیچر نے تھپڑ رسید کیا جس سے اس کی موت واقع ہو گئی۔

بچی کی میت کو سکول کے سامنے رکھ کر انصاف کے لیے احتجاج بھی کیا گیا۔دوسری جانب ایس پی کا کہنا ہے کہ پولیس اس معاملے میں تحقیقات کر رہی ہے