برف باری کی وجہ سے کار مالک کو بھاری جرمانہ بھگتنا پڑ گیا

برف باری کی وجہ سے کار مالک کو بھاری جرمانہ بھگتنا پڑ گیا

لندن: برف باری کی وجہ سے پارکنگ پرمٹ چھپ جانے کے کی وجہ سے کار مالک کو 70 پاؤنڈ جرمانہ کر دیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق ڈربی سے آئے ہوئے اولیور کلیکسٹن کو اس وقت شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ گیا جب وہ اپنی کار کو پارکنگ ایریا میں چھوڑ کر گیا مگر واپسی پر اس کی گاڑی پر پارکنگ پرمٹ نہ ہونے کی وجہ سے کیے جانا والے جرمانہ کا سٹکر آویزاں تھا۔  

اولیو ر نے برطانوی نشریاتی ادارے کو بتایا کہ "جب میں لند ن آیا تو برف باری نہیں ہو رہی تھی ۔ لیکن کام ختم کرنے کے بعد واپسی پر برف باری کی وجہ سے میری کار کی ونڈ سکرین پر آویزاں پارکنگ پرمٹ برف کی تہہ کی وجہ سے چھپ گیا تھا۔ اگر ٹریفک وارڈن اس میری کار کی ونڈ سکرین کو صاف کرتا تو اسے پارکنگ پرمٹ ضرور دکھائی دے دیتا لیکن اس نے ایسا نہیں کیا۔

اولیور کا  یہ بھی کہناہے کہ اس نے پارکنگ کے لیے پہلے ہی پرمٹ لیا ہو ا ہے پھر بھی اسے جرمانہ کر دیا گیا ۔ جبکہ لندن پولیس حکام کے مطابق جب اسے جرمانہ کیا گیا اس کی گاڑی پر پرمٹ دکھائی نہیں دے رہا تھا۔30 سال سے لندن میں   ٹریفک وارڈن کی ذمہ داری نبھانے والے ایک آفیسر سوئی میکن ( Sue Meakin) کا کہناہے کہ "یہ ایک انوکھا اقدام ہے "۔ تاہم وہ اس پر کسی بھی قسم کا تبصرہ نہیں کرنا چاہتے ،تاہم ہم اس شہری سے خود اس سلسلے میں رابطہ کریں گے ۔

کچھ شہریوں کا کہناہے کہ اولیور کو اپنی ونڈ سکرین پر لگے پارکنگ پرمٹ کے ساتھ ہیٹر کو آن کرنا چاہیے تھا تا کہ ٹریفک وارڈن کو پارکنگ پرمٹ دکھائی دینے میں دقت نہ ہوتی ۔مگر اب دیکھنا یہ ہے کہ اولیور کو 70 پاؤنڈ ز بھرنا پڑتے ہیں یا نہیں ؟

واضح رہے اولیور کلیکسٹن برطانیہ کے معروف ادارے بی بی سی کے لیے کام کرتے ہیں ۔