بھارتی معاشرے میں رجعت پسندی فروغ پا رہی ہے، جاوید اختر

بھارتی معاشرے میں رجعت پسندی فروغ پا رہی ہے، جاوید اختر

ممبئی: بھارتی میڈیا کے مطابق شاعر جاوید اختر نے سوشل میڈیا پر بنیاد پرستوں کے پائے جانے والے شدید غصے کے حوالے سے کہا کہ یہ بہت افسوس ناک بات ہے اور حقیقت بھی ہے کہ ہم مزید رجعت پسند ہوتے جا رہے ہیں جس کی وجہ سے تخلیقیت، ادب، سینما اور اس قسم کے دیگر فنی شعبوں میں آزادی اظہار رائے سکڑتا جا رہا ہے۔

شاعر جاوید اختر نے کہا ہے کہ بھارتی معاشرے میں رجعت پسندی فروغ پا رہی ہے۔ آزادی اظہار بھارتی جمہوریت کی اقدار ہے جو کے کم ہو رہا ہے۔

مصنف اور شاعر نے اپنا تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ اختلاف رائے کو برداشت کیا جائے اور ہم دن با دن قدامت کی طرف جا رہے ہیں۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں