سعودی عرب نے زیادتی اور قتل کرنے والے چار پاکستانیوں کے سر قلم کردیئے

سعودی عرب نے زیادتی اور قتل کرنے والے چار پاکستانیوں کے سر قلم کردیئے

ریاض:زیادتی اور قتل کے مقدمے چار پاکستانی مجرموں کے سعودی عرب نے سر قلم کردیئے۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ زیادتی کے بعد قتل کے جرم میں سزائے موت کے منتظر 4 پاکستانیوں کے سر تن سے جدا کردیئے گئے ہیں۔

جن مجرموں کے سر قلم کئے گئے ہیں انہوں نے دارالحکومت ریاض کے ایک گھر میں گھس کر خاتون اوراس کے بیٹے کو زیادتی کانشانہ بنایا تھا جبکہ اس کے بعد گلا گھونٹ کر انہیں قتل کردیا گیا جبکہ مجرمان طلائی زیورات اور نقدی وغیرہ لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال دس جولائی کو پاکستانی شہری سمیت 6 مجرموں کے منشیات سمگلنگ کے جرم میں سرقلم کیے گئے تھے جوکہ 2017 میں ایک ہی روز مجرموں کو منطقی انجام تک پہنچانے کی سب سے بڑی تعداد تھی۔